دلچسپ و عجیب
26 مئی ، 2012

آکسیجن کے بغیر 33میٹر گہرے سوئمنگ پول میں فری ڈائیونگ خطرناک مظاہرہ

آکسیجن کے بغیر 33میٹر گہرے سوئمنگ پول میں فری ڈائیونگ خطرناک مظاہرہ

براسلز…این جی ٹی…گہرے پانی میں آکسیجن کے بغیر چند ہی منٹوں میں دم گھٹنے لگتا ہے لیکن اس دنیا میں ایک ایسا فری ڈائیور بھی موجود ہے جسے اپنی سانسوں کی وفاداری پر اپنے آپ سے بھی زیادہ یقین ہے۔بیلجیئم میں اس نو جوان نے آکسیجن ماسک کا استعما ل کیے بغیر دنیا کے گہرے ترین سوئمنگ پول میں 33میٹر تک فری ڈائیونگ کی۔2.5 ملین لیٹر پانی سے بھرے اس پول میں کافی دیرتک زیر آب رہنے کے بعداس نو جوان نے کامیابی سے واپسی کا سفر مکمل کیا۔ واضح رہے کہ اس گہرے ترین سوئمنگ پول کو اسکو با ڈائیورز کی تربیت کے لئے بنایا گیا ہے لیکن اس نوجوان جیسے زندہ دل کھلاڑی اس کی گہرائی میں تیراکی سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔

مزید خبریں :