28 نومبر ، 2015
کراچی......بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلیے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے علاقوں کورنگی،بیت المکرم گلشن اقبال، سرجانی اور رنچھوڑ لائن میں کارنر میٹنگزکا انعقاد کیا گیا۔
حیدر عباس رضوی نے حیدری میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں مائنس عمران فارمولا اپنایا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مخالفین کی ریلی گاڑیوں کی قطارپر مشتمل تھی ۔
ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں خطاب میں کہا کہ جس طرح کراچی کے این اے 246 میں ایم کیو ایم نے بڑی فتح حاصل کی اسی طرح کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی ہی جیت ہوگی ۔