پاکستان
29 نومبر ، 2015

اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم ختم

اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم ختم

اسلام آباد.........اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ،ووٹر کل حق رائے دہی استعمال کریں گے،32 دیہی اور18 شہری یونین کونسلوں پر2 ہزار 396 امیدوارمیدان میں ہیں۔

پولنگ کی شکایات اور مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن کا مانیٹرنگ روم قائم کردیے گئے،بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے۔

اسلام آباد میں 30 نومبر کو ہونےو الے بلدیاتی الیکشن کےلیے انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ
مہم کاوقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر سزائیں دی جائیں گی۔

بلدیاتی انتخابات، انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب کارنر میٹنگز،جلسے، جلوس اور ریلیاں نہیں نکالی جا سکتیں،میڈیا پر امیدواروں کے اشتہارات اور ڈور ٹو ڈور مہم بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سزا 6 ماہ قید ایک ہزار روپے جرمانہ ہے۔

مزید خبریں :