26 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے کوسٹ گارڈ کتے سے کر وارہے ہیں جس نے اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے لائف جیکٹ پہنے بچے کو بھی پانی سے کھینچ کر باہر نکال لیا۔یہ بچہ ڈوبنے سے محفوظ رہنے کیلئے لائف جیکٹ پہنے تیراکی میں مشغول تھا کہ اچانک کتے کی نظر اس پر پڑی تو ٹریننگ کے مطابق اس نے بچے کو خطرے میں سمجھ کر اپنے منہ سے کھینچتے ہو ئے ساحل پر پہنچادیا۔اس بچے کو لائف جیکٹ کے باعث اس ریسکیو کی قطعاً ضرورت نہیں تھی لیکن کتے نے اپنی ڈیوٹی پوری کر کے نا صرف اپنی مہارت کا ثبوت دیا بلکہ اُس کی اس جلد بازی پر سب مسکرائے بناء بھی نہ رہ سکے۔