29 نومبر ، 2015
بہاولنگر.....بہاولنگرمیں مبینہ پولیس مقابلے دوران 2ڈاکو مارے گئے ،دونوں قتل اور ڈکیتی کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
پولیس کے مطابق میکلڈ گنج کے علاقے محمد پور ماواں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں 2 ڈاکو مارے گئے ،ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت اعجاز اور یسین کے نام سے ہوئی ۔
دونوں قتل اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث تھے،ہلاک ہونے والے ڈاکووں کو گزشتہ رات ان کے ساتھی پولیس کی وین پر فائرنگ کرکے چھڑاکر لے گئے تھے، جن کے تعاقب کے بعد پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا۔