پاکستان
29 نومبر ، 2015

اسلام آباد میں پہلےبلدیاتی انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، تیاریاں مکمل

اسلام آباد میں پہلےبلدیاتی انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، تیاریاں مکمل

اسلام آباد .....وفاقی دارالحکومت میں پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا ، 32 دیہی اور18 شہری یونین کونسلز پر 2 ہزار 396 امیدوارمدمقابل، انتخابات کی تیاریاں مکمل ، انتخابی مواد کی ترسیل جاری ہے۔

اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے میدان کل سجے گا ،50 یوسیز میںتقریباً 2400 امیدوار قسمت آزمارہےہیں ، سیکیورٹی کیلئے فوج ،رینجرز ،ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔

شہر اقتدار میں اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا دن آن پہنچا، اسلام آباد کی تاریخ میں پہلے بلدیاتی انتخاب کیلئے میدان کل سجے گا، جلسہ ، جلوس، ووٹرز کو لبھانے ، اور خون گرمانےکا مرحلہ کل رات ختم ہوچکا ،اب انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی باری ہے،جس کے بعدآخری مرحلہ آئیگا ،عوام بیلٹ بکس میں ووٹ کی پرچی ڈال کر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے ۔

وفاقی دارلحکومت کی 50 یوسیز میں پولنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوگا اور یہ سلسلہ شام ساڑھے5 بجے تک جاری رہے گا،پولنگ کے آغاز میں تاخیر کی روایتی شکایات سے بچنے کےلیے عملے کو 2 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت تو کردی گئی ہے ،تاہم پولنگ کے دن تعطیل نہ ہونے کے باعث کم ٹرن آؤٹ کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہےہیں ۔

مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں سے کسی نے بھی تمام یوسیز میں امیدوار کھڑے نہیں کیے جبکہ ان میں سے سب سے کم امیدوار پی پی کے ہیں ،کسی بھی گڑ بڑسے بچنے کےلیے فوج ، رینجرز اور پولیس کے 7ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ۔

پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئےہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر سزا سناسکتے ہیں ۔ پولنگ عمل کی نگرانی اور شکایات سننے کےلیے مانیٹرنگ روم کی نگرانی خود سیکریٹری الیکشن کمیشن کریں گے۔

مزید خبریں :