پاکستان
29 نومبر ، 2015

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی پلان تیار

 اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد......اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں فوج کے 625 سے زیادہ اہلکار ،رینجرز کے 700 ،ایف سی کے 1 ہزار اور پولیس کے 5 ہزار 800 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہونگے، فوج کوئیک رسپانس فورس ہو گی،حساس علاقوں میں فوج فلیگ مارچ اور گشت بھی کریگی ۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ، 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے ،پولنگ سے ایک روز پہلے 29 نومبر کی شام سے فوج کے 625 سے زائد جوان ، رینجرز کے 700 ،ایف سی کے ایک ہزار ، اسلام آباد پولیس کے 4 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہو جائیں گے ۔

کشمیر پولیس کے ایک ہزار اہلکار اور خواتین پولیس کی 800 اہلکار بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گی،حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ایک رینجر اہلکار اور 15 پولیس اہلکار تعینات ہونگے،حسا س پولنگ اسٹیشن پر 7 پولیس اہلکارجبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 5 پولیس اہلکار وں کی تعیناتی ہو گی ۔

لیڈیز پولیس اہلکار وں کی خواتین اور مشترکاپولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی ہو گی ،فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کریگی، حساس علاقوں میں فوج فلیگ مارچ اور گشت بھی کریگی،ایف سی کی 2 پلاٹون ا سٹینڈ بائے ہوں گی،ہر یونین کونسل میں 2 موٹر سائیکلز پرپولیس کے4 جوان گشت کریں گے۔

ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی 11 جوانوں کی ٹیم کے ساتھ مستقل گشت پر ہوں گے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 15 کی گاڑیاں بھی گشت پر ہونگی،پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا ،ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں رکنے کی اجازت نہیں ہو گی، پولنگ کا نتیجہ مرتب ہونے تک سیکیورٹی پلان مکمل عمل در آمد ہو گا۔

مزید خبریں :