پاکستان
29 نومبر ، 2015

پشاور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،50مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،50مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور .....پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے حسن گڑھی میں سرچ آپریشن کے دوران50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں کیاگیا، حسن گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن میں غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم 6 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 150 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

مزید خبریں :