29 نومبر ، 2015
اسلام آباد .....ضلع اسلام آباد کی 50 یونین کونسلز میں کل رجسٹرڈ ڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے، 3 لاکھ 70 ہزار مرد ووٹرز جبکہ 3لاکھ 14 ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔
یونین کونسلز چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 50،50 نشستوں کیلئے 255 امیدوار جبکہ جنرل کونسلرزکی نشستوں پر1 ہزار 210امیدوارمد مقابل ہیں ۔
مسلم لیگ ن نے 50 یونین کونسلز میں سے 48 پر، تحریک انصاف نے 46 پر، جماعت اسلامی نے 41 جبکہ پیپلز پارٹی نے 23 یونین کونسلز پر اپنے امیدوار کھڑے کررکھے ہیں، 150سے زائد آزاد امیدوار بھی مقابلے میں ہیں۔