پاکستان
29 نومبر ، 2015

سکھر : بیلوں کی ریس کا میدان جوئے کے اڈے میں تبدیل

سکھر : بیلوں کی ریس کا میدان جوئے کے اڈے میں تبدیل

سکھر.....سکھر میں بیلوں کی ریس کا میدان جوئے کے اڈے میں تبدیل ہوگیا، پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔

قومی شاہراہ پر اروڑ کے قریب گزشتہ چھ ماہ سے ہر ہفتے بیلوں کی ریس کے مقابلے ہوتے ہیں ، جس میں سندھ بھر سے لوگ اپنے اپنے بیل لاتے ہیں، ریس دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں ۔

اس اتوار کو ہونے والی ریس میں "باڈی گارڈ " اور "سنگم " بیلوں کی جوڑی میں مقابلہ ہوا جسے باڈی گارڈ نے جیت لیا،ریس کے دوران انکشاف ہوا کہ ثقافتی کھیل کی آڑ میں جوا بھی کھیلا جارہا ہے اور لاکھوں روپے لگائے جارہے ہیں ۔

جیو نیوز نے کھلےعام جوا کھیلنے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے،جس میں جواری ہاتھوں میں پیسے تھامے بیلوں کی ریس پر کھلے عام شرطیں لگا رہے ہیں،جیتے والے جواری خوش اور ہارنے والے جواری لاکھوں روپے ہارنے کے بعد مایوس لوٹ گئے ، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پورے مقابلے کے دوران پولیس کہیں دکھائی نہیں دی۔

مزید خبریں :