پاکستان
29 نومبر ، 2015

بلوچستان: موسم سرد و خشک ،پارہ منفی ساڑھے6تک گر گیا

بلوچستان: موسم سرد و خشک ،پارہ منفی ساڑھے6تک گر گیا

کوئٹہ ......بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں پارہ نقطہ انجماد سے منفی 6 عشاریہ 5 درجے تک گرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف بالائی اور سرد علاقوںمیں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں کمی آئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر عشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دالبندین میں میں کم سے کم صفر، ژوب 3 عشاریہ 5،نوکنڈی اور سبی میں 5 ،لسبیلہ میں 6 اور تربت میں 12 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :