کھیل
29 نومبر ، 2015

پہلاڈے نائٹ ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو ہرادیا

پہلاڈے نائٹ ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو ہرادیا

ایڈیلیڈ ......ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کےپہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میںآسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین وکٹ سے ہرادیا،پنک بال ٹیسٹ میں کنگروز نے 187 رنز کا ہدف 7وکٹ پر حاصل کرلیا ۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا،نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ 116 رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کیا،ہیزل ووڈ کی شاندار بولنگ کے آگے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ہیزل ووڈ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف سات وکٹ پر حاصل کرلیا،شان مارش 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی ۔

مزید خبریں :