پاکستان
29 نومبر ، 2015

سول ملٹری تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے، ماروی میمن

 سول ملٹری تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے، ماروی میمن

لاہور......مسلم لیگ ن کی رہنماء ماروی میمن کاکہنا ہے کہ سول ملٹری تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، بہتر سے بہتر آمریت میںبھی ایسے کام نہیں ہوسکتے جو جمہوریت میں ہوتے ہیں۔

ماروی میمن نے الحمرا ہال لاہور میں بین الصوبائی زبانوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام صوبوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلم لیگ ن نے لاشیں اٹھائی ہیں، شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ماروی میمن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :