29 نومبر ، 2015
پیرس......وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیرس میں ماحولیاتی آلودگی پر دوسرے ملکوں کا موقف سنیں گے، اپنا بیان کریں گے،پاکستان سے کاربن گیسز کا اتنا اخراج نہیں ہورہا جتنا دوسرے ملکوں میں ہورہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ، پاکستان سے زیادہ ذمے داریاں دوسرے ملکوں پر عائد ہوتی ہیں۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی میںکوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے،ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں پاکستان نے اپنے اہداف مقرر کر رکھے ہیں۔