26 مئی ، 2012
کراچی…این جی ٹی…جانوروں کی اٹکھیلیاں کسِے نہیں بھاتیں اب اس ننھی گلہری کو ہی دیکھ لیجئے جسے اپنی مالکن کے بال اس قدر بھا گئے ہیں کہ وہ ان سے دور جانے کو تیارہی نہیں ہے۔یہ گلہری بار بار اپنی مالکن کے سَر کے ارد گِر د ایسے چکر لگا رہی ہے جیسے پلاننگ کر رہی ہوکہ یہیں گھونسلا بنا کر ڈیرا ڈال لیا جائے۔ارے بھئی یہ آپ کی مالکن کے بال ہیں کسی درخت پر رکھا گھونسلا نہیں۔