پاکستان
29 نومبر ، 2015

محترمہ نے جان دی لیکن کسی انتہا پسند سے سمجھوتا نہیں کیا،شیری رحمان

محترمہ نے جان دی لیکن کسی انتہا پسند سے سمجھوتا نہیں کیا،شیری رحمان

کراچی ........پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں بلاول ہاؤس سے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان دی لیکن پیپلز پارٹی نے کسی انتہا پسند سے سمجھوتا نہیں کیا،پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بہت اہم دن ہے، کارکنوں کامطالبہ تھاکہ یوم تاسیس منائیں اور ریلی نکالیں۔

انھوں نے پیپلزپارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھرپور انداز میں لڑے گی۔اس موقع پر بلاول ہاؤس کراچی کے باہرکارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ،یہ جیالے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے۔ان میں جھنڈے تھامے خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

سینیٹر شیری رحمان اور پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں کی قیادت میں ریلی شیریں جناح کالونی، کیماڑی سے ہوتی ہوئی نیٹی جیٹی پل پہنچی اس دوران کارکن مسلسل نعرے لگاتے رہے اور پیپلز پارٹی کے ترانے پروالہانہ رقص کرتے رہے۔

بعدازاں ریلی ماڑی پور روڈ، ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ سے گزرتی ہوئی ضلع غربی کے مختلف علاقوں سے ہوئی ختم ہوئی۔ ریلی میں پیپلز پارٹی سمیت ذیلی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :