29 نومبر ، 2015
لندن ........وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سول ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں ۔ جس کا واضح ثبوت آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیاں ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سویلین اورملٹری قیادت دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں ۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں میں آنے والے ہرقسم کے خطرے کوشکست دیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےبعد دوسرابڑاچیلنج توانائی کا مسئلہ ہے۔جس سے نمٹنے کےلیے روڈ میپ بنایا گیا ہے۔اگر معاملات بغیرکسی رکاوٹ کے چلتے رہے تو 2017 کے آخر تک بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انھوں نےکہا کہ چھیالیس ارب ڈالرکا پاک چین اقتصادی کوریڈورمنصوبہ خالص چینی سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو ترقی کی نئی شاہراہ پرگامزن کردے گا ۔