30 نومبر ، 2015
اسلام آباد .....اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر 7 بجے سے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے مگر کئی پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ ہی نہیں پہنچ سکا ، کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
اسلام آبادماڈل کالج فار بوائز آئی 8/3وارڈ 7،8اور اسلام آباد ماڈل اسکول گولڑہ میں تاحال پولنگ شروع نہ ہوسکی جبکہ یوسی پینتالیس جھنگی سیداں میں پولنگ 50منٹ تاخیر سے شروع ہوئی، یوسی 29 میں ایک گھنٹہ تاخیر سے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔
اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کی پولنگ جاری ہے، کئی پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ وقت پر نہیں پہنچ سکا، متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، شہر اقتدار کی شدید سردی میں شہری جوش و خروش کےساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز مقررہ وقت پر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے، لیکن وہاں عملہ وقت پرنہ پہنچ سکا اورووٹر پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹ ڈالنے کے منتظرنظر آئے۔
آج دفتر جانے والے پہلے ووٹ ڈالنے آئے ، پھر بزرگ اور خواتین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے آئے ۔
یوسی 24کےمتعدد پولنگ اسٹیشنزپرعملہ تاخیرسےپہنچا ،بری امام مسلم کالونی میں ووٹرزکی لائنیں،پولنگ شروع نہ ہوسکی، دوسری جانب اسلام آباد یوسی دومسلم کالونی بری امام میں غیر متعلقہ افراد کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی،پولیس نے ان افراد کو پولنگ بوتھ کے قریب آنے سے روکاتھا، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو تھوڑی دیر بعد آنے کی ہدایت کی۔