پاکستان
30 نومبر ، 2015

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات :تمام پولنگ اسٹیشن گوگل میپ سے منسلک

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات :تمام پولنگ اسٹیشن گوگل میپ سے منسلک

اسلام آباد ....الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کیلئےپولنگ اسٹیشن کی تلاش آسان بنا دی، تمام 640 پولنگ اسٹیشن گوگل میپ سے منسلک کر دیے گئے ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت میں پہلے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل آج جاری ہے،گلی محلے کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن بہت زیادہ ہیں،شہر اقتدار کے ووٹرز کو تکلیف سے بچانے کیلئے تمام ہی پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، انٹر نیٹ کی مدد سے ووٹر پولنگ اسٹیشن کا مقام اور اس کا دروازہ تک دیکھ سکیں گے ۔

ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن محمد خضر عزیزکا کہنا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آئیں ،پولنگ اسٹیشن فزیکلی آن گراؤنڈ کہاں واقع ہے، وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے موبائل اور کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں۔


خضر حیات کہتے ہیں کہ اس سہولت سے یہ شکایت بھی ختم ہو جائیگی کہ پولنگ اسٹیشن کا مقام آخری وقت میں بدلا گیا ، اسلام آباد کے 640 پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے لنک کرنا الیکشن کمیشن کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :