30 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہور کے علاقے رائیونڈ کے قریب کراچی جانے والی نائٹ کوچ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
لاہور سے کراچی جانےو الی نائٹ کوچ رائے ونڈ میں پریم نگر ریلوے اسٹیشن کے قریبی پھاٹک میں پٹری پر پھنسے ٹرالر کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی ٹکر سے کنٹینر نالے میں جا گرا، اس کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کے باعث ٹرین کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ 4پٹری سے اتر گئیں،ٹرین میں بیٹھا ایک مسافر اور کنٹینر کا کلینر زخمی ہو گئے،حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پھاٹک پر تعینات محمد بوٹا کے مطابق ٹریفک جام کے باعث پھاٹک بند نہ ہوا،ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل انتظامات کر کے مسافروں کو رائیونڈ منتقل کیا اور وہاں سے دوسری ٹرین کے ذریعے مسافروں کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔