پاکستان
30 نومبر ، 2015

بالائی علاقوں میں سخت سردی ،نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا

بالائی علاقوں میں سخت سردی ،نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا

اسلام آباد .....ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی جبکہ دیگرعلاقوں میںمزید اضافہ ہورہا ہے ،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بالائی علاقوں سے میدانی علاقوں کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا،پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

گلگت اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ موسم خشک ہونے کے باعث لوگوں میں کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

سندھ کے مختلف شہر وں کو بھی ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،ملکہ کوہسار مری میں بھی سخت سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی جن علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ، ان میں قلات جہاں درجہ حرارت منفی07، اسکردو جہاں منفی 05اور استور جہاں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :