پاکستان
30 نومبر ، 2015

اسلام آباد :عمران خان ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

اسلام آباد :عمران خان ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

اسلام آباد ....تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے یوسی 23کے وارڈ 4کے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان ماڈل اسکول موہڑہ نور کے پولنگ اسٹیشن نمبر ایک میں ووٹ ڈالیں گے،ان کے پہنچنے پر کارکنان نے گل پاشی کی اور نعرے بھی لگائے ۔

عمران خان کا ووٹ نمبر 616ہے ،ان کی ووٹنگ پرچی تحریک انصاف کے مقامی رہنما الیاس مہربان نے بنوائی،جو گاڑی اترتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپرد کردی گئی۔

مزید خبریں :