پاکستان
30 نومبر ، 2015

بھارتی وزیر اعظم سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی،نوازشریف

بھارتی وزیر اعظم سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی،نوازشریف

پیرس.......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مودی سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، میں اور مودی ایک دوسرے کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں،ہماری آپس میں جو گفتگو ہوئی اس پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

پیرس میں ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے داخلی اور بیرونی معاملات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ تمام مسائل حل ہوں، مسائل کا حل مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا ہے، ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں، معاملات بہتر بنانے کیلئے ہی آج افغان صدر اشرف غنی سے بات ہوئی۔

مزید خبریں :