26 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی نئی فوٹیج جاری کردی ہے جس میں اسکی سطح پر ہونے والی حرکات کا بخوبی معائنہ کیا جاسکتا ہے۔اس وڈیومیں نظر آتے مناظر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں سورج پر ہونے والے کیمیائی اثرات،موسمیاتی تبدیلیوں اور شمسی طوفانوں نے اس ستارے کی سطح پر کس قسم کی حرکات پیدا کی ہیں۔ان تصاویر میں ہرے،پیلے اور نیلے رنگوں سے بنتی الٹراوائلٹ حرکات سورج کی سطح کو مبہوت کن لینڈ اسکیپ کی شکل میں نمایاں کرتی نظر آرہی ہیں۔