پاکستان
04 دسمبر ، 2015

انتخابی سامان آج پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا

انتخابی سامان آج پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا

کراچی.........بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی کے 6اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں ووٹرز کل عوامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ انتخابی سامان آج پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا۔

جلسے جلوس ریلیاں کارنر میٹنگز،ان سب کا وقت اب ہوا ختم۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے مہم چلانے کا وقت اب گزر گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا کہ اب انتخابات تک کارنر میٹنگ یا جلسہ کیا، ریلی یا جلوس نکالے، میڈیا پر اشتہار چلوایا یا گھر گھر جا کر ووٹ مانگا تو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی اور اس پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

کراچی کے ضلاع شرقی غربی جنوبی کورنگی ملیر اور وسطی جبکہ پنجاب میں لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، جھنگ، خوشاب، نارووال، راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور رحیم یارخان شامل ہیں۔

اضلاع میں انتخابات کے لئے انتخابی مواد کے تھیلے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں تیار ہیں۔ ووٹر لسٹیں، سیل شدہ بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی مواد آج پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :