04 دسمبر ، 2015
لاہور ......پنجاب کے 12 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ عملے کو پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔
14 ہزار 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک لاکھ 50 ہزار 64 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے،عمارتیں نہ ملنے پر 87 پولنگ اسٹیشن شامیانوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں 12 اضلاع میں پولنگ ہو گئی، 14 ہزار 12 پریذائیڈنگ افسروں کو بیلٹ پیپر،ووٹر لسٹیں ،بیلٹ باکس سمیت دیگر پولنگ سامان دیا جا رہا ہے جو پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا را ہے۔
5 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب کے بارہ اضلاع میں ایک کروڑ 78 لاکھ 32ہزار 935 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، سرکاری عمارتیں کم پڑنے کی وجہ سے 87 پولنگ اسٹیشن شامیانوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔
تیسرے مرحلے میں 18 یونین کونسلوں کے چیرمین اور وائس چیرمین اور 520 جنرل کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، 18 خواتین چیرمین 8 وائس چیرمین اور نوے جنرل کونسلروں کی نشستوں پر مردوں کا مقابلہ کررہی ہیں ، 54 اقلیتی امیدوار بھی چیرمین ، وائس چیرمین اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر امیدوار ہیں ۔