پاکستان
04 دسمبر ، 2015

کراچی بلدیاتی الیکشن:حکومت سندھ کاعام تعطیل کا اعلان

کراچی بلدیاتی الیکشن:حکومت سندھ کاعام تعطیل کا اعلان

کراچی .....محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے،تاکہ ووٹرز سہولت سے ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے،جس کے مطابق تمام اضلاع میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے باعث عام تعطیل ہوگی ،تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

مزید خبریں :