04 دسمبر ، 2015
کینبرا........آسٹریلیا میں کرسمس کی مناسبت سے جانوروں کی کھانے پینے کی اشیاء سے خوب خاطر تواضع کی گئی۔
سڈنی کے چڑیا گھر میں سانتا کلاز نے جانوروں کے لیے تحائف بھیجے۔ چیمپینزیوں نے بھی کھانے پینے کی اشیاء پر خوب ہاتھ صاف کیے۔
ایک ننھا چیمپینزی تحائف کے رنگ برنگی کاغذوں سے کھیلنے میں مصروف رہا۔ یہی نہیں ! چڑیا گھر کے بڑے کچھوے کو کرسمس ٹِری سے سجے تربوز بھی پیش کیے گئے۔