کھیل
06 دسمبر ، 2015

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈیڈلائن دے دی

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈیڈلائن دے دی

لاہور........نئی دلی سے نہ سشما سووراج کے آنے کی تصدیق کی جارہی ہے اور نہ کرکٹ سیریز کی، پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈیڈلائن دی ہے کہ سیریز کھیلنی ہے تو پیر تک بتادیں، ورنہ معاملہ ختم سمجھیں۔

اب سیریز کے بریک تھرو کے لیے آئندہ چھتیس گھنٹوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، پاک بھارت کرکٹ سیریز کے رنگ ہی نرالے ہیں، ٹیمیں میدان میں ہو تو مقابلے ہوتے ہیں سنسنی خیز، انہی دو ٹیموں کا ٹکرائو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے
لیکن دوسرے ممالک کے برعک اس ٹاکرے سے پہلے درکار ہوتی ہے حکومتی اجازت ۔

اب ایک بار پھر آٹھ برس بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کی شروعات ہونا ہیں تو بیچ میں آڑی ہےبھارتی حکومت جس کی جانب سے ہاں ہو رہی ہے نا ناں ۔ مودی سرکار کی جانب سے تاخیری حربوں کی وجہ سے اب سیریز وقت کی کمی کے باعث خدشات کا شکار ہے ۔

اسی وجہ سے دو روز قبل پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھا کہ وقت کم رہ گیا ہے، پیر تک ہاں یا ناں کا بتا دیں ورنہ سیریز کو ختم سمجھا جائے ۔

مزید خبریں :