07 دسمبر ، 2015
ڈھاکا......بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں کومیلا وکٹورئینز اور باریسل بلز کا ٹکراؤ ہوگا تو دوسرے میچ میں آفریدی اور مصباح آمنے سامنے ہوں گے۔
بنگلا دیش میں جاری بی پی ایل میں آج کومیلا وکٹوریئنز اور باریسل بلز کے درمیانپہلا میچ کھیلاجائے گا۔ٹیبل پر لیڈ کرنے والے وکٹورئینز میںپاکستان کے شعیب ملک اور احمد شہزاد شامل ہیں جنہیںمحمد سمیع کے حملوں کا سامنا کرنا ہے ۔ویسے ان کی ٹیم ٹیبل پر تو تیسرے نمبر پر ہے لیکن پوائنٹس دونوں کے دس دس برابر ہیں۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دن کے دوسرے میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ رنگپور رائیڈرز اور سہلٹ سپر اسٹارز کے درمیان ہوگا ،دلچسپ اس لیے کہ سپراسٹار میں ہیں شاہد آفریدی اور سہیل تنویر ،تو رنگپور رائیڈرز میں رنگ جما رہے ہیں مصباح الحق اور وہاب ریاض ۔دونوں ٹیمیں بھی جاندار،تو مقابلہ بھی ہو گا شانداراور یہ مقابلے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔