07 دسمبر ، 2015
نیو یارک.......سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا، صارفین لائیو اسٹریم ویڈیوز استعمال کرسکیں گے۔
فیس بک اپنے اس نئے فیچر کو ابتدا میں دنیا کی نامور شخصیات کو استعمال کیلئے دیا جائیگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے استعمال سے صارفین اپنے پیاروں کو براہ راست دیکھنے کے علاوہ ان کے ساتھ دل کی باتیں بھی کر سکیں گےتاہم یہ سہولت عام صارف کو کب تک میسر ہو گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ لائیو اسٹریم ویڈیو صارف کی ٹائم لائن پرتب تک محفوظ رہے گی جب تک صارف خود اسے ہٹا نہ دے۔