07 دسمبر ، 2015
فرنکفرٹ.......جرمنی میںروایتی کرسمس پر یڈ کے دوران10میٹر لمبا کیک عوام کیلئے پیش کیاگیا،فیسٹیول سے حاصل ہو نے والی رقم فلا حی کاموں کے لئے وقف کر دی گئی ۔
جرمنی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 22ویں سالانہ فیسٹیول کے موقع پر روایتی کرسمس پر یڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ پریڈ میں عام روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے10میٹر لمبا اور تین ہزارچار سو انتیس کلو گرام وزنی کر سمس کیک پیش کیا گیاجسکی تیاری میں ماہربیکرز نے حصہ لیا۔
کیک کو کر سمس کے جشن کی مناسبت سے خصوصی طور پر سجا ئی گئی گا ڑی میں رکھ کر گلیوں سے گزارا گیا جبکہ مارچنگ بینڈز بھی اسکے ہمراہ دھنیں بکھیرتے پریڈ کرتے نظر آئے۔عام نمائش کے بعد اس کیک کو ایک دیوہیکل چھری کی مدد سے مختلف ٹکڑوں میں کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا گیا جس سے حاصل ہو نے والی رقم فلا حی کاموں کے لئے وقف کر دی گئی ۔