07 دسمبر ، 2015
لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاک بھارت سیریز کے حوالے سے موقف حکومت پاکستان کو بتائیں گی ،اس لیئے سیریز کا ایک دو روز انتظار کرنا پڑے گا ۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا سیریز کے انتظامات کی وجہ سے پیر کی ڈیڈ لائن رکھی گئی لیکن اب انہیں غیر رسمی طور پر بتایا کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دورہ پاکستان کے دوران بات کریں گی
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ محمد عامر نہ تو فوری طور پر اے ٹیم میں واپس آرہے ہیں اور نہ ہی بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز میں ابھی عامر کو سمجھانا ہے اور دو تین کھلاڑیوں کے عامر کے بارے میں تحفظات دور کرنا ہیں ۔
چیئرمین شہریار خان نے بتایا کہ اگر بھارت کے ساتھ سیریز نہیں ہوتی تو بگ تھری پرکیا موقف لینا ہے اور قانونی قدم کیا اٹھانا ہے اس کی تیاری کر لی گئی ہے ۔