کھیل
07 دسمبر ، 2015

بی پی ایل میںآج کومیلا وکٹورینزاوررنگ پور رائیڈرز فتح یاب

بی پی ایل میںآج کومیلا وکٹورینزاوررنگ پور رائیڈرز فتح یاب

کراچی......بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے گئے،پہلے میچ میںکومیلا وکٹورینز جبکہ دوسرے میچ میںرنگ پور رائیڈرز نے کامیابی حاصل کی۔

دن کے پہلے میچ میں باریسل بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر صرف 105 رنز اسکور کئے۔کپتان محمود اللہ 26 رنز بناکر نمایاں رہے ،اشعر زیدی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جواب میں کومیلا وکٹورینز نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا، احمد شہزاد 76 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔

دوسرے میچ میں سلہٹ سپر اسٹارز کی ٹیم رنگ پور رائیڈرز کے خلاف صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سہیل تنویر کے علاوہ سلہٹ کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔رنگ پور رائیڈرز نے آسان ہدف دسویںاوور میںحاصل کرلیا ۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :