کھیل
07 دسمبر ، 2015

پاکستان اے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈلائنز کوہرادیا

پاکستان اے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈلائنز کوہرادیا

دبئی......پاکستان اے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈلائنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی اکیڈ می دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنائے۔،، ڈیویڈ میلن 51 اور سیم بیلنگز نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ پاکستان اے کی جانب سے رومان رئیس،عامر یامین، اور بلال آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستان اے نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا ا، افتخار احمد 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ لائنز کے جیک بال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :