پاکستان
27 مئی ، 2012

شیری رحمان کا حافظ سعید کے بارے میں بیان شرمناک ہے،منور حسن

شیری رحمان کا حافظ سعید کے بارے میں بیان شرمناک ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بزدلانہ اور معذرت خواہانہ رویے سے شہ پا کرامریکا کے بعداب بھارت کو بھی جرات ہوگئی ہے کہ وہ حافظ محمد سعید کی بولی لگائے اور بے حمیت حکمرانوں کو 10ملین کا لالچ دے کر کسی بھی قومی راہنماء کا سودا کرلے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی منصورہ سے جاری ایک بیان میں سید منور حسن کاکہناتھا کہ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کے وزیر داخلہ کے بیان پر سخت احتجاج کیا جائے اور یہ بیان واپس لینے کامطالبہ کیا جائے۔انکاکہناتھا کہ امریکامیں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا بھارتی ایجنٹ سربجیت سنگھ کو ایک ہفتے کے اندر بھارت کے حوالے کرنے کا بیان انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا و بھارت کے سامنے سرنگوں ہونے والے حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اگر یہ برسر اقتدار رہے تو ملکی سلامتی اور خودمختاری کو شدید خطرہ رہے گا اب محب وطن جماعتوں کو متحد ہوکر انہیں ایوان اقتدار سے نکالنا ہوگا۔

مزید خبریں :