09 دسمبر ، 2015
فنِ مصوری کے بادشاہ لیوناڈر ڈاونچی کی بنائی گئی شہرۂ آفاق مونا لیزا کی پینٹنگ کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے جس کے بارے میں آئے دن مختلف انکشافات کئے جاتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں فرانسیسی ماہر پاسکل کوت نے دعویٰ کیا ہے مونا لیزا کی پینٹنگ کے نیچے ایک دوسری تصویرہے ۔پاسکل نے مونا لیزا کی پینٹنگ کے نیچے ایک اور تصویر کوروشنی کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا ہے۔
انھیں اس حیرت انگیز تصویر کی دریافت میں دس سال کا عرصہ لگا۔ انہوں نے جب اس پورٹریٹ پر تجربات کا آغاز کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کہ اس کے نیچے ایک اور تصویر پوشیدہ ہے۔
پاسکل کوت کے مطابق اس تکنیک میں مختلف قسم کی روشنیاں پینٹنگ پر ڈالی جاتی ہیں اور پھر ایک کیمرا روشنیوں کے انعکاس کی پیمائش کرتا ہے۔
واضع رہے کہ یہ شاہکار پینٹنگ 1503ء اور 1517ء کے درمیانے عرصے میں تیار کی گئی تھی جسے لیونارڈو ڈاونچی نے بنایا تھا جو نہ صرف مونا لیزا کا شوہر تھا بلکہ اٹلی کاایک نامور تاجر بھی تھا ۔