27 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…گھر ،محلے اور کلاس روم میں بچوں کے درمیان ہو نے والی لڑائیاں تو آئے دن منظر ِعام پر آ تی ہی رہتیں ہیں لیکن آپ نے ننھی بچیوں میں ہونے والی ایک ایسی منفرد لڑائی دیکھی ہے جو اسٹیج پر اپنی پر فارمنس چھوڑ کر آپس میں شائقین کے سامنے لڑ پڑیں ۔ یہ ننھی بیلے ڈانسرز سَر پر تاج سجائے ترتیب سے کھڑی ہوکر ڈانس پر فارمنس پیش کر رہی تھی کہ ایک دو سالہ بچی نے اپنی ساتھی ڈانسر سے نو ک جھوک شروع کر دی۔بس پھر کیا تھا اسٹیج پر معصومیت سے شروع ہو نے والی پرفارمنس ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی جس نے دیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی محظوظ کیا۔