انٹرٹینمنٹ
12 دسمبر ، 2015

نئی ایکشن تھرلر فلم "ایکس مین اپوکلپس"کا پہلا ٹریلر جاری

نئی ایکشن تھرلر فلم

لاس اینجلس.......ہالی وڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم "ایکس مین"کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم"ایکس مین۔ اپوکلپس"کاپہلا ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔

برائن سنگرکی ہدایتکاری میںبننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکوؤے، ہیو جیک مین ، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، آسکر آئیسیک، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ہچ پارکر،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہوتا ہے جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے۔

ایکشن مناظر سے بھرپور یہ فینٹسی تھرلر فلم آئندہ سال 27مئی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :