انٹرٹینمنٹ
12 دسمبر ، 2015

شاہ رخ اور کاجول کی نئی فلم ’’دل والے‘‘ کا دوسرا ٹریلرجاری

شاہ رخ اور کاجول کی نئی فلم ’’دل والے‘‘ کا دوسرا ٹریلرجاری

ممبئی......بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی رو مینٹک کامیڈی فلم "دل والے" کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

نامو ر پروڈیو سر اور ہدایت کارروہٹ سیٹھی کی اس فلم میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور آن اسکرین رو مینٹک جوڑی شاہ رخ اور کاجول جلوہ گر ہو رہی ہے۔اس فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جس میں رو ما نو ی جو ڑی شاہ رخ خان اور کاجول کے علا وہ ایکشن ، رومینس اور سسپنس بھی ہے۔

روہت سیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’دل والے‘‘ میں شا ہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گو ری خان کی پروڈیو س کر دہ یہ فلم 18دسمبر کو دنیا بھر میں عام نما ئش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :