14 دسمبر ، 2015
کراچی ........قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔ ٹیمیں ان میچوں میں اپنے صف اول کے کھلاڑیوں کی بغیر میدان میں اتریں گی۔
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش یاترا پر ہیں لیکن ان کی ٹیم نے انہیں مسلسل چھٹے میچ میں بھی نہیں کھلایا اس کے باوجود پیسے کی کشش کے باعث وہ بدستور ڈھاکا میں ہیں۔
مصباح الحق کہتے ہیں کہ کئی بار ٹیموں کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ ہر ٹیم کو چار غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہے۔ حیران کن طور پر مصباح الحق جیسے چیمپئن بیٹسمین کی موجودگی میں افغانستان کے محمد نبی کو کھلایا جارہا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں سپر ایٹ مرحلے میں کراچی میں لاہور بلیوز اور واپڈا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔