14 دسمبر ، 2015
کراچی ..........پاکستان کے کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے بھی وقار یونس کو پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،
ان کی رائے میں غیر ملکی کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگا سکتا ہے۔ بار بار کوششوں کے باوجود وقار یونس اپنے رویے میں بہتر نہ لاسکے، انہیں برطرف کیا جائے۔
ٹیسٹ آل رائونڈر عبدالرزاق بھی کہتے ہیں کہ وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ٹیم مسلسل نیچے جارہی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ جب وقار یونس پاور میں آتے ہیں انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ طاقت کے نشے میں وہ غلط فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔ ان کے حالیہ دور میں ایک بھی اچھا بولر سامنے نہیں آسکا ہے۔