انٹرٹینمنٹ
14 دسمبر ، 2015

ہنگر گیمز کی مسلسل چوتھے ہفتے بھی باکس آفس پر پوزیشن مستحکم

ہنگر گیمز کی مسلسل چوتھے ہفتے بھی باکس آفس پر پوزیشن مستحکم

ہالی وڈ......ہنگر گیمز کی مسلسل چوتھے ہفتے بھی باکس آفس پر پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے ۔ ہنگر گیمز سلسلے کی چوتھی اور آخری فلم ’’ موکنگ جے پارٹ ٹو ‘‘ نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔

فرانسس لارنس کی زیر ہدایت بننے والی فلم کی کہانی سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹنِس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے جو دشمنوں سے آخری لڑائی لڑرہی ہے ۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی سنسی خیز ایڈوینچر مووی’’ ان دی ہارٹ آف دا سی‘‘ ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔رون ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی "ان دی ہارٹ آف سی " کی کہانی اٹھارہ سو بیس میں پیش آنے والے ایک واقعے پر مبنی ہے جب وہیل کے حملے کی وجہ سے کچھ مچھیرے اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور نوے روز تک سمندر میں پھنسے رہے ۔

والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ مووی’’ دی گڈ ڈائناسار‘‘ ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید خبریں :