دلچسپ و عجیب
14 دسمبر ، 2015

لندن میں ہزاروں افراد سانتا کلازکا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے

لندن میں ہزاروں افراد سانتا کلازکا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے

لندن ......دنیا بھر میں کرسمس کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور ایسے میں لندن کا حال بھی کچھ مختلف نہیں اور یہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی سانتا کون 2015کا انعقاد کیا گیا۔

سانتا کون 2015کی مناسبت سے ہزاروں افراد فادر کرسمس سانتا کلاز کا روپ دھارے شہر کے مرکزی مقامات پر ہلہ گلہ کرنے پہنچ گئے۔

سانتا کا مخصوص سرخ و سفید لباس پہنے یہ افراد شہر کی تمام اہم شاہراہوں،کلبز،میٹرو اسٹیشنز اور دیگر مشہور مقامات پر جمع ہو کردل کھول کر موج مستی کرتے نظر آئے۔

مزید خبریں :