انٹرٹینمنٹ
14 دسمبر ، 2015

ہالی وڈکی کامیڈی ڈرامہ فلم "جوائے "کانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر

ہالی وڈکی کامیڈی ڈرامہ فلم

نیو یارک ......ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار رابرٹ ڈی نیرو، بریڈلے کوپر اور اکیڈمی ایوارڈیافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "جوائے"کا نیو یارک سٹی میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔

ستاروں کی کہکشاں سے سجی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیرے اور مداحوں کیساتھ تصاویر بنواتے ہوئے آٹو گراف بھی دئیے۔

ہدایتکارڈیوڈ او رسل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس بائیوگرافیکل فلم کی کہانی تین بچوں کی ماں کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنے شوہر سے طلاق کے بعدتن تنہا بچوں کو پالنے کی سر توڑ کو ششوں میں مصروف ہوتی ہے تاہم اس کی یہ محنت رنگ لاتی ہے اور اس کا خاندان آئندہ چار نسلوں تک کامیاب ترین بزنس فیملی کی حیثیت سے جانا جانے لگتا ہے۔

حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم کو جان ڈیوس اور میگن ایلیسن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں رابرٹ دی نیرو، بریدلے کوپر اور جینیفر لارنس کے علاوہ ایجر ریمی ریز ، ورجینیا میڈسن ، ڈیانے لیڈ، ایزا بیلے روزلینی اور الزبیتھ روہم شامل ہیں۔

50کی دہائی میں جنم لینے والی امریکی کامیاب ترین کاروباری منتظم اور مہم کار "جوائے مینگانو"کی زندگی پربنائی گئی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 25دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید خبریں :