14 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف حسین اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز نے بھی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھایا ہے۔ چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے جج صاحبان سے حلف لیا۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں ججز،وکلا اور سپریم کورٹ کے افسران شریک ہوئے۔