پاکستان
14 دسمبر ، 2015

سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کے حق میں ریلیاں

سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کے حق میں ریلیاں

سکھر......پاک فوج کی حمایت اور رینجرز کو سندھ میں اختیارات دینے کے حق میں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں اورتاجربرادری نے ریلیاں نکالیں۔

سکھر میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں اورحُرجماعت کی جانب سے پاک فوج اور رینجرز کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے اور سندھ میں جاری معاشی دہشتگردی کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے،شرکا نے پاک فوج اور رینجرز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف،تحریک اہلسنت،آل پاکستان مسلم لیگ اورتاجربرادری کے نمائندوں نے ریلی نکالی اوررینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا۔

لاڑکانہ میں درگاہ مشوری شریف کے مریدوں اورتحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اورمطالبہ کیا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں فوراً توسیع کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :