پاکستان
15 دسمبر ، 2015

سزائےموت کے فیصلے پرنظر ثانی کی ممتازقادری کی درخواست خارج

سزائےموت کے فیصلے پرنظر ثانی کی ممتازقادری کی درخواست خارج

اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی سے متعلق ممتاز قادری کی درخواست خارج کردی، لارجربینچ بنانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

عدالت نے ممتازقادری کے وکلا کی جانب سے لارجربینچ بنانے کی استدعا بھی مسترد کردی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

ممتازقادری کے وکیل میاں نذیرنے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے مقدمہ کے اصل فیصلہ میں قصاص اور حد کے پہلو کو نہیں دیکھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ حد کا نہیں تعزیر کا کیس ہے، اگر حد کا کیس ہوتا تو پھر دفعہ 302 اے لگتی جس کی سزا صرف موت ہے۔

جسٹس آصف سعیدنے ریمارکس دیے کہ جب سلمان تاثیرپر توہین رسالت ثابت ہی نہیں ہوئی توباقی سب باتیں بےسود ہیں۔

عدالت نے ممتاز قادری کو 2 بارسزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

مزید خبریں :