پاکستان
15 دسمبر ، 2015

کراچی:بھنگوریہ گوٹھ کی تولیہ فیکٹری میں آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:بھنگوریہ گوٹھ کی تولیہ فیکٹری میں آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی......کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے فیکٹری کی تیسری منزل پر آگ لگی تھی ۔ جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں طلب کی گئیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی تو فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔

شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔ انہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر آفیسر تحسین احمد کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :