پاکستان
15 دسمبر ، 2015

پنجاب کے مختلف شہروں میں 8مجرموں کو پھانسی

پنجاب کے مختلف شہروں میں 8مجرموں کو پھانسی

ملتا ن........بہاولپور،ملتان، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 8مجرموں کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا جبکہ دیگر شہروں میں 4مجرموں کی پھانسی عدالتی حکم امتناع اور راضی نامہ کے بعد روک دی گئی ۔

سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے2 مجرموں کو پھانسی دی گئی ۔ مجرم منظور حسین نے2003ء میں خلع طلب کرنے پربیوی کو قتل کردیا تھا ۔دوسرے مجرم محمد طاہر نے2003ء میں ایک شخص کو قتل کیاتھا،تیسرے مجرم عبدالوحید کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔

بہاولپورکی نیو سینٹرل جیل میں قتل کےدو مجرموں کوتختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔ مجرم عزیز الرحمان نے2002ء میں 3افراد کو معمولی تنازع جبکہ مجرم اختر علی نے2002ء میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ایک خاتون کو قتل کیا تھا ۔ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قتل کےدو مجرموں کو پھانسی دی گئی۔مجرم محمد اعظم اور مختاراحمد نے2004ء میں جائیداد کےتنازع پرمیاں بیوی کو قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازہ خان اور اٹک کی سینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں محمد اقبال اور زاہد محمود کو پھانسی دی گئی ۔

ڈیرہ غازی خان سینٹرل جیل میں مجرم سعید احمد کی پھانسی راضی نامہ ہوجانے کے بعد جبکہ میانوالی اور گوجرانوالہ سینٹرل میں مجرموں گل جہاں اور قیصر عباس شاہ کی پھانسی پر عمل عدالتی حکم امتناع کے بعد روک دیا گیا۔

مزید خبریں :